تہران – ارنا – ایران کی وزارت اسلامی ثقافت و ہدایت کے غیر ملکی ابلاغیاتی اداروں سے متعلق شعبے کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ دنیا کے 150 میڈیا ہاؤسز کے 500  سے زائد رپورٹراٹھائیس جون کے صدارتی الیکشن کی کوریج کے لئے ایران پہنچ رہے  ہیں۔

ارنا نے ایران کی اسلامی ثقافت و ہدایت کی وزارت کے شعبہ رابطہ عامہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ علی  رضا شیروی نے بتایا ہے کہ دنیا کے 31 ملکوں کے 150  میڈیا ہاؤسز کے 500 سے زائد نمائندے ایران کے چودھویں صدارتی الیکشن کی رپورٹنگ کریں گے۔

وزارت اسلامی ثقافت و ہدایت کے بیرونی ابلاغیاتی اداروں کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید بتایا ہے کہ بہت سے ملکوں نے صدارتی الیکشن کی کوریج کے لئے اپنے رپورٹروں  کے لئے درخواستیں بھیجی ہیں اور اب تک آسٹریا، اسپین، آسٹریلیا، امریکا، برطانیہ، اٹلی، آذربائیجان، جرمنی، بحرین، پاکستان، ترکیہ، الجزائر، چین، ڈینمارک، روس، زمبابوے، جاپان، شام، سویڈن، عراق، عمان، فرانس، فلسطین، کرغیزستان، قطر، جنوبی کوریا، شمالی کوریا، کولمبیا، کویت لبنان اور یمن کے رپورٹروں کی آمد یقینی ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے چودھویں صدارتی الیکشن میں جمعہ اٹھائیس جون کو پولنگ ہوگی۔