جاجرم کے محکمہ جنگلی ماحول حیات کے سربراہ احمد صفرزادہ نے اتوار کو ارنا کے نامہ نگار کے ساتھ بات چیت میں بتایا کہ 23 سینٹی میٹر جثے کا یہ پھل کھانے والا خوبصورت نادر پرندہ زیادہ تر ملک کے جنوبی علاقے میں پایا جاتا ہے اور شمالی خراسان میں پہلی بار نظرآیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ درختوں کی شاخوں پر رہنے والے اس پرندے کا سائنسی نام ہائپوکولیس ایمپیلینس Hypocolius ampelinus ہے۔
پھل کھانے والا یہ نادر پرندہ شمالی افریقا کے خشک صحرائی علاقوں، جزیرہ نمائے عربستان، ایران، افغانستان، پاکستان اور مغربی ہندوستان میں پایا جاتا ہے۔
یہ پھل کھانے والے خوبصورت اور نادر پرندے جھنڈ کے ساتھ پرواز کرتے ہیں اور موسم سرما میں گرم جنوبی علاقوں کی طرف مہاجرت کرتے ہیں۔