ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ سٹگو(CITGO) ریفائنری وینیزوئلا کی ملکیت ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ یہ ریفائنری ونیزوئلا کی ملکیت ہے اور اس کے حصص کو ضبط اور فروخت کرنے کا امریکی اقدام بین الاقوامی قوانین کے منافی اور قابل مذمت ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکا کی غیر قانونی اور خودسرانہ پاپندیوں کے مقابلے میں ونیزوئلا کی ہوشیاری، شجاعت، پائیداری اور استقامت نے بین الاقوامی حلقوں میں وائٹ ہاؤس کے سیاسی منصوبوں کو ناکام بنادیا جس کی تلافی کے لئے امریکا نے ونیزوئلا کے اثاثوں کی چوری شروع کردی جو ونیزوئلا کے عوام سے تعلق رکھتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے قانونی حقوق کے دفاع میں ونیزوئلا کے عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔