بدھ کے روز موصولہ رپورٹوں کے مطابق حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ ہمارے مجاہدوں نے ایک آپریشن میں کیوتص ساسا میں واقع صیہونی اسلحہ کارخانے بالاسان کو فلق میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس کارخانے میں صیہونی فوج کی گاڑیوں میں لگائے جانے والے ہتھیار اور ساز و سامان بنائے جاتے ہيں۔
حزب اللہ نے اس سے پہلے بھی بتایا تھا کہ اس نے لبنان کی سرحد پر واقع المنارہ صیہونی فوجی چھاونی کو نشانہ بنایا ہے۔
غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز کے بعد سے ہی حزب اللہ لبنان شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع صیہونی فوجی چھاونیوں اور صیہونی کالونیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔