اجراء کی تاریخ: 15 جون 2024 - 19:04

یمن (ارنا) برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن نے آج یمن کے قریب ایک سیکورٹی حادثے کی اطلاع دی ہے۔

برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن (UKMTO) کے مطابق، یمن کے شہر عدن سے 98 ناٹیکل میل مشرق میں 3 پروجیکٹائل ایک تجارتی جہاز سے ٹکرائے جس سے جہاز میں آگ لگ گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جہاز کے کپتان نے آگ لگنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ جہاز کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔