المیادین ٹی وی چینل نے بتایا ہے حزب اللہ لبان کے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس نے کریات شمونہ اور کفر سولد کالونیوں پر دسیوں راکٹوں اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
اسرائيلی ذرائع ابلاغ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے کم سے کم 40 راکٹ فائر کرکے کریات شمونہ اور پورے الجیل علیا کو نشانہ بنایا ہے۔
ان ذرائع ابلاغ کے مطابق کفر سولد اور الجلیل علیا میں کئی مقامات پر آگ لگ گئ۔
یہ ایسے حالات میں ہے کہ جب صیہونی حکومت کی فضائیہ کے سابق کمانڈر جنرل یفتاح رون طال نے کہا ہے کہ ہم الجلیل کو گنوا رہہے ہيں اور بجائے اس کے کہ اسرائيل جنوبی لبنان میں محفوظ زون بنائے، حزب اللہ لبنان نے شمالی اسرائيل میں محفوظ زون بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ ہمیں ذرہ برابر اہمیت نہیں دیتی اور کریات شمونہ میں حالات نا قابل تحمل ہیں اور یہ پورا علاقہ خالی اور جنگ زدہ ہے۔