ارنا کے مطابق یمن کے انٹلیجنس اور سیکورٹی ادارے کے سربراہ عبدالحکیم ہاشم الخیوانی نے بتایا ہے کہ امریکا اور صیہونی حکومت کے ایک جاسوسی کے گینگ کا پتہ لگاکر اس کے سبھی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق یمن کے انٹیلیجنس اور سیکورٹی ادارے کے سربراہ نے بتایا کہ گزشتہ برسوں کے دوران امریکا اور اسرائیل کے اس مشترکہ جاسوسی گینگ نے مختلف تخریبی کارروائیاں انجام دی تھیں۔
انھوں نے بتایا کہ امریکا اور اسرائیل کا یہ مشترکہ جاسوسی گینگ براہ راست سی آئی ا ے سے رابطے میں تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کا یہ مشترکہ جاسوسی گینگ خفیہ اور تخریبی کارروائیوں کے جدید ترین وسائل سے لیس تھا۔
یمن کے انٹیلیجنس اور سیکورٹی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے اس مشترکہ جاسوسی گینگ کے اراکین نے جن میں امریکی افسران بھی شامل تھے، امریکی سفارت خانے میں اپنی پوزیشن سے غلط فائدہ اٹھایا اورخفیہ سرگرمیاں انجام دیں اور صنعا سے امریکی سفارت خانے کے ختم ہوجانے کے بعد اس گینگ نے بین الاقوامی تنظیموں کے نام سے اپنی جاسوسی اور تخریبی سرگرمیاں جاری رکھیں۔
انھوں نے بتایا کہ امریکا اور اسرائیل کا یہ مشترکہ جاسوسی گینگ جاسوسی کرنے کے ساتھ ہی انواع و اقسام کی خطرناک بیماریاں اور وبائيں پھیلانے نیز اداروں میں گھس پیٹھ اور یمن کے معاشرے میں انواع و اقسام کی بدعنوانی اور اخلاقی برائیاں پھیلانے جیسی تخریبی سرگرمیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔
اس رپورٹ کے آخر میں امریکا اور اسرائیل کے اس مشترکہ جاسوسی گینگ کے بعض اراکین کے اعترافات بھی نشر کئے گئے ہیں۔