غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، جنگی جنون میں مبتلا وحشی صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں 5 نئے جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتیجے میں 70 افراد شہید اور 150 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت کے ان نئے اعدادوشمار کو شامل کرتے ہوئے 7 اکتوبر 2023 سے آج تک غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 36 ہزار 801 جبکہ زخمی ہونے والوں کی تازہ ترین تعداد 83 ہزار 680 ہو چکی ہے۔