تہران – ارنا-  سنیچر کی شام اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں سویڈش ناظم الامور کو طلب کرلیا گیا۔

ارنا کے مطابق ایران کے خلاف سویڈن حکومت کے ایک عہدیدار کے بے بنیاد الزامات کے بعد سنیچر 1 جون کی شام تہران میں سویڈن کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے مغربی ایشیا سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے سویڈن کے ایک عہدیدار کے اس غلط اور بے بنیاد بیان پر جو صیہونی حکومت کے ڈکٹیشن پر دیا گیا ہے، سخت اعتراض سے سویڈش ناظم الامور کو مطلع کیا۔  

 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے مغربی ایشیا سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹرنے ان بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بے بنیاد دعووں سے پتہ چلتا ہے کہ بعض فریق ایران کے ساتھ ‎سویڈن کے روابط خراب کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ توقع ہے کہ سویڈش حکومت ان مشکوک کوششوں پر پہلے سے زیادہ ہوشیاری سے کام لے گی۔

تہران میں سویڈن کے ناظم الامور نے اس ملاقات میں کہا کہ وہ جلد سے جلد ایران کے اعتراض سے اپنی حکومت کو مطلع کریں گے۔  

لیبلز