ارنا کے مطابق یورپی پارلیمان کے رکن مائک والاس نے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ صیہونی حکومت بین الاقوامی قوانین کا کوئی احترام نہیں کرتی ۔
پورپی پارلیمان کے رکن مسٹر مائک والاس نے جن کا تعلق آئرلینڈ سے ہے لکھا ہے کہ نہ صیہونی حکومت بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتی ہے نہ ہی اس کے حامی۔
انھوں نےغزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائيل دہشت گرد ہے ۔
یورپی پالیمان کے آئرش رکن مسٹر مائک والاس اس سے پہلے بھی غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جنگی جرائم اور فلسطینی عوام کے قتل عام کی مذمت کرچکے ہیں۔
انھوں نے اس سے پہلے غاصب صیہونی حکومت کے حامیوں کو ہٹلر اور جرمن نازیوں کے طرفداروں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب میں ایسے بہت سے سیاستداں ہیں جو صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے حامی ہیں اور انہیں اس نسل کشی کے تباہ کن نتائج، رنج والم اور اس کی سنگین قیمت کی کوئی فکر نہیں ہے۔
مائک والاس نے کہا کہ امریکا اور اس کے یورپی اتحادی نسل پرست ہیں ان کی ذہنیت اب بھی استعماری ہے اور وہ فلسطینیوں کو اپنے برابر نہیں سمجھتے۔