غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس پٹی پر جارحیت کے 237ویں دن بھی صیہونیوں کے حملوں میں کمی نہیں آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صیہونی فوج نے غزہ کے 5 علاقوں پر شدید بمباری اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 53 فلسطینی شہید اور 357 زخمی ہوئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ شہیدوں کی تعداد 36 ہزار 224 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 81 ہزار 777 بے دفاع فلسطینی عوام زخمی یا معذور ہوچکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ پر جارحیت سے تل ابیب کو کوئی خاطرخواہ نتیجہ حاصل نہیں مل سکا ہے اور یہ ناجائز ریاست اندرونی اور بین الاقوامی بحرانوں میں ڈوبتی چلی جا رہی ہے۔