ارنا نے المسیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ شہید رئیسی نے امت اسلامی کے مسائل میں ایران کا موقف نڈر ہوکر محکم انداز میں بیان کیا۔
انھون نے کہا کہ دنیا کے بہت سے رہنما جب بولتے ہیں تو ان باتوں کا لحاظ کرتے ہیں جو امریکا کو برہم کرسکتی ہوں لیکن شہید رئیسی ان سے مختلف تھے اور امریکا کے دباؤ کو خاطر میں لائے غیر مبہم اور شفاف الفاظ میں دلیری کے ساتھ گفتگو کرتے تھے۔
انصار اللہ یمن کے سربراہ نے کہا کہ شہید رئیسی اسلامی رہنما اور علمی نیز اخلاقی لحاظ سے امت اسلامیہ کے لئے قابل فخر تھے۔
انھوں نے کہا کہ شہید رئیسی اپنی صدارت میں عوام سے رابطے کے لحاظ سے بھی دنیا کے سبھی دیگر رہنماؤں کے لئے نمونہ عمل تھے۔
انصاراللہ یمن کے سربراہ نے کہا کہ شہید آیت اللہ رئیسی کے جنازے میں دسیوں لاکھ کی شرکت اپنے عوام سے ان کے روابط حسنہ کا ثبوت ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہید آیت اللہ رئیسی خود کو خادم ملت کہتے تھے اور عمر کے آخری لمحے تک اپنے عمل سے اس کو ثابت کیا ہے جو دنیا کے سبھی رہنماؤں کے لئے بہت بڑا درس ہے۔