اجراء کی تاریخ: 20 مئی 2024 - 21:24
شہید حسین امیرعبداللہیان ایران کے وزیر خارجہ تھے۔ شہید آیت اللہ رئیسی کی ہدایت میں ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی، یمن پر جارحیت کے خاتمے، برکس اور شنگھائی تنظیموں کی رکنیت، ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھرپور تعلقات اور غزہ کی حمایت میں متحرک سفارتکاری ان کے کامیاب دور وزارت کے کارناموں کا ایک مختصر نمونہ رہا۔ رہبر انقلاب نے شہید حسین امیرعبداللہیان کو سفارتکاری کے میدان کا مجاہد قرار دیا۔