اجراء کی تاریخ: 20 مئی 2024 - 18:46

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ایران کے آٹھویں صدر تھے جو کہ 2021 کے انتخابات میں عوام کے ووٹوں سے صدارت کے عہدے پر فائز ہوئے۔

سید ابراہیم رئیسی بروز اتوار 19 مئی سن 2024 کو وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان، تبریز شہر کے امام جمعہ سید محمد علی آل ہاشم، صوبہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، صدر کی حفاظتی ٹیم کے ہیڈ سید مہدی موسوی اور پائلٹس اور فنی ٹیم کے ساتھ خداآفرین ڈیم سے تبریز لوٹ رہے تھے جب ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ یہ واقعہ صوبہ مشرقی آذربائیجان کے ورزقان علاقے پیش آيا اور تمام افراد نے جام شہادت نوش کرلیا۔