ارنا کے مینیجنگ ڈائریکٹر علی نادری نے روسی زبان کی اس نیوز ایجنسی کے مختلف شعبوں کا معائنہ اور ان کے طریقہ کار سے واقفیت حاصل کی۔
علی نادری نے تاتار انفارم نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر میں اس نیوز ایجنسی کے سی ای او رینات بلالوف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انھوں نے تاتار انفارم نیوز ایجنسی کے سی ای او کے ساتھ نشست میں مسلمان ملکوں کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی روابط کی تقویت پر زور دیا۔
ارنا کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے اس نشست میں ایران اور روس کی نیوز ایجنسیوں کے درمیان تعاون کا بھی جائزہ لیا۔
انھوں نے اس نشست میں بتایا کہ ارنا بارہ زبانوں میں خبریں نشرکرتی ہے جن میں روسی زبان بھی شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران اور روس کی اقوام جنہیں پابندیوں کا سامناہے، ابلاغیات سمیت مختلف شعبوں میں روابط اور تعاون بڑھا کر ان پابندیوں کو ناکام بناسکتی ہیں۔
ارنا کے ایم ڈی علی نادری نے ایران روس روابط سمیت مختلف موضوعات پر پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیئے اور آزاد و خود مختار ملکوں کے درمیان ابلاغیاتی تعاون کی تقویت پر زور دیا۔
یاد رہے کہ تاتارستان کو شمالی سرزمینوں میں اسلام پہنچنے کا دروازہ کہا جاتا ہے اور اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی میں روس کی بحیثیت مبصر شمولیت کے بعد روس اور عالم اسلام کے روابط کی تقویت کے ہدف کے ساتھ اس اجلاس کی میزبانی کررہا ہے۔