ارنا کے مطابق پاکستان کی قومی تائیکوانڈو ٹیم نے تائیوان ایشین چیپمئن شپ میں ایرانی کوچ کی نگرانی میں شرکت کی اور فائنل تک پہنچی ۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تائیکوانڈو کھلاڑی شاہ زیب خان کا مقابلہ فائنل میں سعودی کھلاڑی سے ہوا اور ریفری کی مسلسل غلطیوں کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑی یہ مقابلہ نہ جیت سکا
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی تائیکوانڈو ٹیم ایشین چیپمئن شپ میں پہلی بار چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ۔
تائیکوانڈو کے ایرانی کوچ یوسف کرمی نے اپریل 2022 سے پاکستان کی قومی تائیکوانڈو ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالی اور اس ٹیم کو اس قابل بنادیا کہ ایشین چیمپئن شپ میں فائنل تک پہنچ سکی ۔
انھوں نے ارنا کے نامہ نگار سے بات چیت میں کہا کہ افسوس کہ فائنل میں ریفرری نے غلط فیصلہ کیا اور ہمارے سخت اعتراض کے باوجود پاکستانی تائیکوانڈ کھلاڑی کے پوائنٹ سعودی کھلاڑی کو دے دیئے۔
پاکستان کی قومی تائیکوانڈو ٹیم کے رکن شاہ زیب خان نے یوسف کرمی کی نگرانی میں فائنل میں سعودی کھلاڑی سے مقابلے سے پہلے، سنگاپور، قزاقستان اور ازبکستان کے حریفوں کو شکست دی تھی۔