اسلام آباد – ارنا – ایران کی جونیئر والیبال ٹیم پاکستان کی میزبانی میں سینٹرل ایشیا یوتھ والیبال لیگ میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی ۔ 

 ارنا کے مطابق سینٹرل ایشیا یوتھ والیبال لیگ  میچ سنیچر  11 مئی سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہورہے ہيں

 اس رپورٹ کے مطابق اس ٹورنا منٹ میں ایران کا پہلا میچ ترکمنستان سے ہوگا۔  

 سینٹرل ایشیا یوتھ والیبال لیگ میں ایران، پاکستان، سری لنکا، افغانستان، ترکمنستان اور قرقیزستان حصہ لے رہے ہیں۔

 اس ٹورنا منٹ کا فائنل میچ آئندہ جمعے کو ہوگا۔