ارنا کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آئی ایس او کی کال پر سنیچر کی شام اسلام آباد میں ہونے والے اس عظیم الشان اجتماع میں امریکا اور یورپ میں فلسطین کی حمایت میں یونیورسٹی طلبا کی تحریک کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اعلان اور پولیس کے تشدد کی مذمت کی گئی ۔
اسلام آباد میں آئی ایس او کی کال پر انجام پانے والی ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ امریکا اور یورپ کی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حامی نہتے طلبا کے پر امن مظاہروں کی سرکوبی نے انسانی حقوق کے دفاع کی دعویدار مغربی حکومتوں کے کریہہ چہرے کے پہلے سے زیادہ بے نقاب کردیا ہے۔
اسلام آباد میں یونیورسٹی طلبا کی اس ریلی میں امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے گئے اور غزہ کے صحافیوں نیز طبی عملے کے ساتھ جن کی بڑی تعداد صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہوچکی ہے، ہمدردی اور یک جہتی کا اعلان کیا گیا۔
اسلام آباد میں یونیورسٹی طلبا کی اس ریلی سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ پاکستان کے عوام آخری دم تک نہتے فلسطینی عوام اور استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت نیز اس کے حامیوں کے جرائم کی مذمت جاری رکھیں گے ۔
یاد رہے کہ پاکستان کے یونیورسٹی طلبا، فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے امریکا اور یورپ کی یونیورسٹیوں کے طلبا کی تحریک کی حمایت میں ملک گیر ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
پاکستان کی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حامی امریکی اور یورپی طلبا کے ساتھ یک جہتی کے کیمپ لگ گئے ہیں اور طلبا نے " غزہ کے لئے انصاف" کی کمپین شروع کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں یونیورسٹی طلبا، سیاسی کارکنوں اور سیول سوسائٹی ک اراکین نے غزہ کی حمایت میں ایک بڑی ریلی کی کال دی ہے۔