اجراء کی تاریخ: 3 مئی 2024 - 23:17

ایران میں ہر سال 4 مئ کو یوم شیراز منایا جاتا ہے۔ شیراز شہر ایران کے ایک سیاحتی و ثقافتی شہر ہے جہاں ہر طرح تاریخی، ثقافتی، قدرتی ، دینی اور روایتی آثار بکھرے پڑے ہيں۔ سب سے پہلے شیراز کا نام ایلامی دور کی مٹی کی تختیوں پر ملتا ہے جو 2000 قبل مسیح سے تعلق رکھتی ہیں۔ یہ تختیاں جون 1970 میں اس وقت ہاتھ آئيں جب شیراز شہر کے جنوب مغرب میں اینٹ کے بھٹے کے لئے کھدائی ہو رہی تھی ۔