فلسطین کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق اس وحشیانہ جارحیت کے آغاز سے اب تک 77 ہزار 816 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہيں۔
غزہ کی وزارت صحت نے اسی طرح بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی حکومت نے 3 قتل عام کئے ہيں جن میں 28 فلسطینی شہید اور 51 دیگر زخمی ہوئے ہے۔
واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔