اگست 1987 میں خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے کی آمد کے جواب میں انجام پانے والی شہادت بحری مشقوں کا آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے معائنہ کیا تھا۔ کویتی آئل ٹینکروں کو اسکورٹ کرنےکے لئے شور شرابے کے ساتھ امریکی بحریہ کے فوجی خلیج فارس میں آئے تھے مگر ناکام رہے۔ شہادت بحری مشقیں یا امام کے رمزیہ کلمے سے شروع ہوئيں اور خلیج فارس اور بحیرہ عمان کے وسیع علاقے میں انجام دی گئيں۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 7 اگست 1987 کو ان بحری مشقوں کا معائنہ کیا ۔