ارنا کے مطابق صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے ملک کی قومی فٹسال ٹیم کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں لکھا ہے کہ ایشین فٹسال کپ 2024 جیتنا اور اسلامی جمہوریہ ایران کا مقدس پرچم لہرانا، سبھی ایرانیوں کے لئے باعث افتخار ہے ۔
صدر ایران نے اپنے پیغام مبارکباد میں لکھاہے کہ
میں اس درخشاں کامیابی پر پوری ایرانی قوم کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور قومی فٹسال ٹیم کے ایک ایک رکن ، کوچ حضرات، تکنیکی ٹیم کے اراکین اور ملک کے کھیل کود کے شعبے کے سبھی ذمہ داروں کی قدردانی کرتا ہوں۔
صدر ایران نے اپنے پیغام مبارکباد میں لکھا ہے کہ امید ہے کہ یہ کامیابی جو ہماری قومی فٹسال کے اراکین کی انتھاک محنت اور خدا پرتوکل کا نتیجہ ہے، اس کا سلسلہ کھیل کے دوسرے شعبوں میں بھی جاری رہے گا۔
صدر رئیسی نے اپنے پیغام مبارکباد میں لکھا ہے کہ میں ملک کے سبھی عزیز کھلاڑیوں کے لئے، جو ایران کے عوام کے لئے باعث سربلندی ہیں، صحت و تندرستی اور کامیابیوں کی آرزو کرتا ہوں ۔