ارنا کے مطابق روضہ امام رضا علیہ السلام کے میوزیم کے ڈاک ٹکٹ اور سکوں کے شعبے کے انچارج نے بدھ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ امریکا میں مقیم مسلمان ظفر اعظم نے 10 ہزار ڈاک ٹکٹوں کا کلیکشن اور اسی طرح پرانے دور کے ہندوستانی سکے اس میوزیم کو ہدیہ کئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ان کے ڈاک ٹکٹوں کے کلیکشن میں 100 سے زائد یورپی، ایشیائی اور افریقی ملکوں کے ڈاک ٹکٹ شامل ہیں۔
روضہ امام رضا علیہ السلام کے میوزیم کے ڈاک ٹکٹ اور سکوں کے شعبے کے انچار محمد حسین یزدی نے بتایا کہ ان کے ہدیہ کئے جانے والے ڈاک ٹکٹ کلیکشن میں سب سے پرانا ڈاک ٹکٹ 1870 کا ہے
انھوں نے بتایا کہ ڈاک ٹکٹوں کے علاوہ انھوں نے پوسٹ کارڈ، ڈاک لفافے اور ہندوستان کے قدیم بادشاہوں کے دور کے سکوں کا کلیکشن بھی میوزیم کو ہدیہ کیا ہےجن میں سونے کے قدیمی سکے بھی شامل ہیں