اسلام آباد-ارنا۔ پاکستان کے وزیر دفاع نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ ، دفاع، سیکوریٹی اور انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں تعاون میں فروغ کا پابند ہے۔

خواجہ محمد آصف نے بدھ کے روز اسلام آباد میں پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی ہے ۔

اس ملاقات میں فریقین نے ایران و پاکستان کے تعلقات کی تازہ صورت حال اور علاقائی، حالات اور فلسطین سمیت عالم اسلام کے اہم موضوعات پر تبادہ خیال کیا۔

پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا: ایران و پاکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہيں جن کی جڑیں مذہبی و ثقافتی رشتے سے ملتی ہيں ۔

انہوں نے فلسطین کے سلسلے میں پاکستان کے موقع پر زور دیا اور غزہ میں جنگ بندی اور مسئلہ فلسطین کے حل کو ضروری قرار دیا۔

پاکستانی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق ایران کے سفیر امیری مقدم نے اس ملاقات میں پاکستان کی دفاعی طاقت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک دفاع اور انرجی کے شعبے میں زيادہ تعاون کی گنجائش رکھتے ہيں۔

اس سے پہلے ایک بیان میں پاکستان کے وزیر دفاع  نے کہا  تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمنی کی وجہ، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت ہے۔

خواجہ محمد آصف نے زور دیا تھا: اسرائیلی حکومت کی طرف سے ایران کے قونصل خانہ پر حملہ یعنی ایران کی ارضی سالمیت پر حملہ ہے اس لئے اس جارحیت کے خلاف تہران کا اقدام دفاعی اور مناسب جواب تھا۔