تہران – ارنا – غاصب صیہونی حکومت پر ایران کے ڈرون طیاروں  اور میزائلوں کے  حملوں کے آغاز کے ساتھ ہی مقبوضہ فلسطین میں افرا تفری مچ گئی

 ارنا نے سی این این کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکام نے ایران کے وسیع ڈرون  اور میزائل حملوں کی سرکاری طور پر تصدیق کردی ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکام نے بتایا ہے کہ ایران کے ڈرون طیاروں اور میزائلوں کے حملوں کے ساتھ ہی ایران سے باہر کے علاقوں سے بھی دسیوں  ڈرون طیاروں نے اسرائيل کی جانب پروازشروع کردی۔   

 ارنا نے المیادین ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایران کا حملہ شروع ہوتے ہی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی آبادکاروں نے سپر مارکٹوں پر ہلہ بول دیا۔

صیہونی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہزاروں صیہونی آباد کار ایران کا حملہ شروع ہوتے ہی خوراک اور پینے کا پانی جمع کرنے میں مصروف ہوگئے ۔

 ایک اور رپورٹ کے مطابق ایران کا حملہ شروع ہونے کے فورا بعد مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں  ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اب سے تھوڑی دیر قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کرکے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر دسیوں ڈرون اور میزائلوں کے حملے کی خبر دی  ہے

   سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر دسیوں ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  دمشق ميں ایرانی کونسلیٹ پر صیہونی حکومت کے حملے اورشام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی مشیروں کی شہادت اور اس کے دیگر جرائم  کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ایرو اسپیس فورس نے  مقبوضہ فلسطین میں معینہ  اہداف پر دسیوں  ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔