ارنا کے دفاعی شعبے کے رپورٹر کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر دسیوں ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دمشق ميں ایرانی کونسلیٹ پر صیہونی حکومت کے حملے اورشام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی مشیروں کی شہادت اور اس کے دیگر جرائم کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ایرو اسپیس فورس نے مقبوضہ فلسطین میں معینہ اہداف پر دسیوں ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے