تہران-ارنا- صیہونی حکومت کے ریڈیو و ٹی وی ادارے نے ہفتے کی رات اسرائیلی و امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران نے مقبوضہ فلسطین پر ڈرون حملے شروع کر دیئے ہيں۔

اسی سلسلے میں عبرانی زبان کی وب سائٹ والا نے بھی بتایا ہے کہ ایران نے مقبوضہ فلسطین کے پر ڈرون حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔

تازہ خبروں کے مطابق پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے: دمشق میں ایرانی قونصل خانہ پر حملے اور شام میں ایران کے کئي مبصرین کی شہادت سمیت صیہونی حکومت کے متعدد جرائم کے جواب میں، فضائیہ نے مقبوضہ فلسطین میں کئي ٹھکانوں کو دسیوں میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔