ارنا کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیر عبدااللہیان نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کو اس پیغام میں، ان کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
وزیر خارجہ حسین امیر عبداللیہان نے حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے نام اپنے تعزیت کے پیغام میں لکھا ہے کہ ہم غاصب صیہونی حکومت کے بزدلانہ حملے میں آپ کے کنبے کے چھے افراد کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔
انھوں نے اپنے پیغام تعزیت میں لکھا ہے کہ روئے زمین پر موجود شقی ترین مجرمین کے ہاتھوں عیدالفطر کے موقع پر آپ کے فرزندوں کی شہادت، جنابعالی اور آپ کے محترم کنبے کے لئے ابدی سعادت اور افتخار وسرافرازی کا باعث ہوگی اورفلسطینی قوم کے لئے نصرت خدا کی زمین ہموار کرے گی اور جرائم پیشہ صیہونیوں اور ان کے حامیوں کی مزید ذلت و رسوائی کے اسباب فراہم کرے گی ۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ بیشک یہ فداکاریاں اور جاں فشانیاں، اپنی سرزمین کی آزادی کے لئے فلسطینی عوام کے عزم محکم اور استقامت و پائیداری میں اضافہ کریں گی اور صیہونی حکومت کی شکست اور زوال کی رفتاری میں شدت پیدا کریں گی ۔
انھوں نے اسماعیل ہنیہ کے نام اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میں آپ کے فرزندوں اور پوتوں اور اسی طرح غزہ اور غرب اردن میں حالیہ مہینوں میں شہید ہونے والے 34 ہزار سے زائد فرزندان فلسطین کے لئے رحمت الہی ، درجات کی بلندی اور جنابعالی اور آپ کے کنبے اور شہیدوں کے سبھی لواحقین کے لئے خدا وند عالم سے صبر جمیل اور اجر جزیل طلب کرتا ہوں۔