تہران – ارنا – امریکا کی  ہل ویب سائٹ نے جنگ غزہ کے بارے میں ڈیموکریٹ لیڈروں کے درمیان اختلافات بڑھ جانے کا ذکر کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ اختلافات شدید تر ہوسکتے ہیں۔  

 امریکی ایوان نمائندگان کی ہل ویب سائٹ نے پیر کو لکھا  ہے کہ  حکومت پر تنقید کرنے والے ڈیموکریٹ اراکین صدر جو بائيڈن کو ہٹانے کی مہم میں  سرگرم ہوگئے ہیں ۔  

 اس رپورٹ کے مطابق اس بات کے پیش نظر کہ یہ مہم اب تک کسی حدتک کامیاب رہی ہےاور پارٹی کے کنوینشن میں شرکت کے لئے اپنے نمائندے شیکاگو  بھیج رہی ہے، بعض ڈیموکریٹ اراکین کو یہ تشویش لاحق ہوگئی ہے کہ چار سالہ منصوبہ کی توثیق کے لئے منعقد ہونے والے پارٹی کے کنوینشن کے قریب اسرائیلی حکومت کی حمایت کے حوالے سے اندرونی اختلافات شدید تر ہو سکتے ہیں۔    

  امریکی  کانگریس کےایوان نمائندگان کی ویب وسائٹ ہل کے مطابق ماہرین کابھی کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے شیکاگو کنوینشن میں جنگ غزہ کے بارے میں بائيڈن کو وسیع اندرونی مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔