تہران(ارنا) ایران کی نیشنل ٹیم فیڈریشن کے مطابق نیشنل ویمن تائیکوانڈو ٹیم کے 7 ارکان سربیا میں ہونے والے اوپن ٹورنامنٹ میں شرکت کرینگے۔

ارنا کے مطابق، 21 واں سربین اوپن مقابلے (G2) 3 ایچ کیٹیگریز میں  12 اپریل  سے 14 اپریل تک منعقد ہونگے جن میں  تائیکوانڈو کے 416 کھلاڑی شرکت  کریں گے۔

 نیشنل ٹیمز آرگنائزیشن کے مطابق اس ایونٹ میں ایران کی 7 تائیکوانڈو کھلاڑی اپنے حریفوں سے مقابلہ کریں گی۔

مینو مدح ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں جبکہ مہروز سائی بھی بطور کوچ ان کے ساتھ ہیں۔