ایران اسٹیل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ 21 مارچ کو ختم ہونے والے ایرانی سال کے دوران ملک کی اسٹیل برآمدات میں 18 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس میں 7.6 ارب ڈالر کا مالیت اسٹیل صرف چین کو برآمد کیا گيا۔
اس رپورٹ کے مطابق تقریباً 30 ملین ٹن اسٹیل کی مصنوعات چین کو برآمد کی گئیں جن میں گزشتہ سے پیوستہ سال کے مقابلے میں 66 فیصد اضافے کی نشاندھی ہوتی ہے۔