ایروانی : سللامتی کونسل جیش العدل دہشت  گرد  گروہ کے حملے  کی مذمت اوراس کے خلاف مہم کے اپنے عہد  پر حملے کرے

 نیویارک- ارنا- اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ کے مندوب  نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ، دہشت گرد گروہ جیش العدل کےحالیہ حملے کی مذمت کا مطالبہ کیا ہے  

ارنا کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب  نے دہشت گرد گروہ جیش الظلم کے جو خود کو جیش العدل کہتا ہے، حالیہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے  سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ اس قابل نفرت اور وحشیانہ دہشت گردی کی مذمت کرے اور دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل مہم کے اپنے عہد وپیمان پر عمل کرے    

امیر سعید ایروانی نے یہ  مطالبہ اقوام  متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے نام ایک خط میں کیا ہے

 انھوں نے اس خط میں لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس قسم کے منفوراور وحشیانہ دہشت گردانہ اقدامات کی پوری شدت کے ساتھ مذمت کرتا ہے اور ان اقدامات کے ذمہ داروں کو کیفر کردار پہنچانے کے لئے غیر متزلزل عزم و ارادے پر زور دیتا ہے۔

 اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوام  متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور  سلامتی کونسل کے نام اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ جیش العدل دہشت گرد گروہ بعض بیرونی  ملکوں کی حمایت سے ایرانی  کارکنوں اور بے گناہ عوام کو دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بناتا ہے بنابریں ہم سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان گھناؤںے دہشت گردانہ  حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرے  اور دہشت گردی کےخلاف چاہے وہ جس شکل میں بھی ہو، سخت مہم کے  تعلق سے اپنے عہدو پیمان پر عمل کرے  جس کا اعلان اس نے 16 دسمبر 2023 کے پریس ریلیز میں کیا ہے۔