اسلام آباد – ارنا – رمضان المبارک کا تیسرا ہفتہ شروع ہونے کے ساتھ ہی اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ فرہنگ کے زیر اہتمام  قرآن کریم کے قلمی نسخوں کی نمائش کا افتتاح ہوگیا

ارنا کے مطابق اسلام آباد میں قرآن کریم کے قلمی نسخوں کی اس شاندار نمائش کے انعقاد میں خانہ فرہنگ ایران کے ساتھ ایران پاکستان مرکز تحقیقات فارسی اور صفا گولڈ مال نے تعاون کیا ہے۔

 اس نمائش کی افتتاحیہ تقریب میں پاکستان کی نظریاتی کونسل کے سربراہ قبلہ ایاز، اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی اتاشی مجید مشکی اور دیگر اعلی شخصیات نے شرکت کی ۔

اسلام آباد میں قرآن کریم کے نایاب اور تاریخی قلمی نسخوں کی نمائش کی افتتاحیہ تقریب میں پاکستان کا دورہ کرنے والے ایران کے آل یاسین گروہ تواشیح نے بھی حصہ لیا۔

اس نمائش کی  افتتاحیہ تقریب سے خطاب میں پاکستانی کی نظریاتی کونسل کے سربراہ نے  اس اہم نمائش کے انعقاد پر خانہ فرہنگ ایران اور ایران پاکستان مرکز تحقیقات فارسی کی قدردانی کی اور کہا کہ آج مسلمانوں کو ہر دور سے زیادہ ہم دلی اور یک جہتی کی ضرورت ہے۔

 نمائش کی افتتاحیہ تقریب سے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی اتاشی مجید مشکی نے ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعاون میں زیادہ سے زیادہ فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

 اس نمائش میں قرآن کریم کے 33 قلمی نسخوں کے ساتھ ہی قرآن کریم  کی خطاطی اور مصوری کے فن پارے بھی رکھے گئے ہیں ۔ اسلام آباد میں یہ نمائش تین دن تک جاری رہے گی۔