تہران/ ارنا- انصاراللہ کے ترجمان اور مذاکرات کار ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے کہا کہ غزہ کی حمایت میں ہم ثابت قدم ہیں۔

محمد عبدالسلام نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت میں اسرائیل جانے والے جہازوں کو اس وقت تک نشانہ بنانا جاری رہے گا جب تک محاصرہ ختم اور انسان دوستانہ امداد کا سلسلہ مکمل طور پر بحال نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ یمن اپنے موقف سے ذرہ برابر پیچھے ہٹنے والا نہیں ہے۔

محمد عبدالسلام نے فلسطین کی حمایت کو، ہر مسلمان اور حریت پسند شخص کا دینی، انسانی اور اخلاقی فریضہ قرار دیا۔