یہ حملہ رفح میں ہوا ہے اور اس وحشیانہ حملے میں دسیوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہيں۔
اس حملے کی جو ویڈیو کلپ سامنے آئي ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ امدادی سامان لانے والے ٹرکوں کے آس پاس دسیوں بے گھر فلسطینی زخمی حالت میں زمین پر پڑے ہيں۔
کچھ زخمیوں اور شہیدوں کی لاشوں کو رفح کے کویت اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے حالانکہ اب یہ اسپتال پناہ گاہ بن چکا ہے۔
اس سے کچھ گھنٹوں قبل ہی فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ کے شہریوں میں صیہونی حملے کے آغاز سے 159 دن بعد 31 ہزار 272 فلسطینی شہید ہو چکے ہيں۔
غزہ کی وزارت صحت نے اسی طرح بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے شہریوں پر 10 حملے کئے گئے جن ميں 88 فلسطینی شہید اور 135 زخمی ہوئے ہيں۔
بیان کے مطابق صیہونی جرائم کے نتیجے میں شہید ہونے والے بہت سے شہداء کی لاشیں ملبوں میں اور سڑکوں پر اور صیہونی فوج امدادی کارکنوں کو وہاں تک جانے نہيں دے رہی ہے۔