ہاکی کی عالمی رینکنگ کی وب سائٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں ایران کی ان ڈور قومی ہاکی ٹیم کو 1650 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ اوپر جگہ دی ہے اور تاریخ میں پہلی بار ایران کی ان ڈور قومی ہاکی ٹیم دنیا میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئي ہے۔
اس رینکنگ میں عالمی چیمپیئن آسٹریا کی ٹیم پہلے نمبر پر اور بلجيئم کی ٹیم تیرسرے نمبر پر اور ایران کی ٹیم سے نیچے ہے۔
جرمنی، چک جمہوریہ، ہالینڈ، جنوبی افریقہ، پولینڈ، امریکہ اور سوئٹزر لینڈ، بالترتیب چوتھے سے لے کر دسویں نمبر پر ہيں۔