القسام بریگيڈ نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس نے ڈرون طیارے کی مدد سے مشرقی بیت حانون میں صیہونی فوج کے ایک کمانڈ سنٹر پر 2 راکٹ فائر کئے۔
بیان کے مطابق القسام بریگیڈ نے صیہونی فوجیوں کی 6 رکنی ٹیم کو شمالی خان یونس کی ایک عمارت میں محاصرے میں لے لیا اور انہيں بے حد نزدیک سے نشانہ بنایا۔
القسام بریگیڈ نے بتایا کہ اسی طرح مشرقی بیت حانون میں بھی ایک صیہونی افسر کو ہلاک کردیا گيا ہے۔
واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔
صیہونی حکومت اپنی شکست کی تلافی کے لئے غزہ کے راستوں کو بند کر دیا ہے اور غزہ کے لوگوں کو بھوک سے مارنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ فلسطینی مجاہدوں نے زمینی جنگ میں صیہونی فوج کو نا قابل تلافی نقصان پہنچائے ہيں۔