حزب اللہ لبنان نے بتایا ہےکہ شمالی مقبوضہ فلسطین کے مغربی الجلیل میں واقع لیمان علاقے میں صیہونی فوج کے مقامی ہیڈ کوارٹر پر گولہ باری کی گئی جس کی وجہ سے صیہونیوں کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
صیہونی ٹی وی چینل-12 نے بھی شمالی مقبوضہ فلسطین کے بارے ميں اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے لبنان کے اندر سے کئي میزائل راس ناقورہ فوجی چھاونی پر فائر کئے جو مغربی الجلیل کے شمال میں واقع ہے۔
عبرانی اخبار معاریو نے بھی زور دیا ہے کہ کم سے کم 10 میزائل لبنان سے راس ناقور پر فائر کئے گئے ہیں۔
در ایں اثنا صیہونی فوج نے لبنان کے یارون اور عیتا الشعب علاقوں پر گولہ باری کی ہے ۔