تہران-ارنا- صیہونی کالونیوں میں رہنے والے حزب اللہ لبنان سے مکمل جنگ کے خوف سے جنریٹراور بجلی کے دوسرے متبادلہ انتظام کے لئے ہاتھ پیر مار رہے ہيں۔

لبنان کی سرحد پر واقع صیہونی کالونیوں میں حزب اللہ سے مکمل جنگ کے خدشے سے خوف و ہراس پھیل گيا ہے۔

العربی الجدید نے لکھا ہے:  صیہونی حزب اللہ کے ساتھ مکمل جنگ کی صورت میں صیہونی حکومت کے بجلی سپلائي نظام کو نشانہ بنائے جانے کے خوف سے جنریٹر سمیت ایسے سامان خرید رہے ہیں جو بجلی نہ ہونے کی صورت میں ان کے کام آئيں۔

صیہونی اخبار معاریو نے بھی قبول کیا ہے کہ بجلی سپلائی کٹنے کی صورت میں کام آنے والے سامانوں کی مانگ بہت بڑھ گئي ہے۔

اخبار کے مطابق ایک ساتھ کئي پاور بینک کو چارج کرنے والی چارجر اور پاور بینک کی مانگ میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔  

معاریو نے اپنی رپوٹ میں لکھا ہے کہ بجلی پیدا کرنے والے ساز و سامان کی خریداری میں 5 سو گنا کا اضافہ ہوا ہے۔