غیررسمی ذرائع کے مطابق، ایران کی 12ویں پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے چھٹے دور میں 25ملین رائے دہندگان نے شرکت کی ہے۔

 غیررسمی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس وقت تک 41 فیصد ٹرن آؤٹ رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ  پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی اور مجلس خبرگان یا ماہرین کونسل کے انتخابات کے نتائج کا، وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ متعدد حلقوں میں جاری ہے۔