تہران-ارنا- صیہونی حکومت نے جمعرات کو دوپہر بعد شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں حملہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شام کے ايئر ڈیفنس سسٹم نے دشمن کے حملے کا مقابلہ کیا جس کے بعد دمشق کے مضافات کے کئ علاقوں سے دھماکوں کی آوازيں سنی گئيں۔

ذرائع کے مطابق، اسرائيلی جنگي طیاروں نے مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے اندر سے کئي راکٹ دمشق کے جنوبی علاقوں پر فائر کئے تاہم شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے اکثر راکٹوں کو تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔