تہران-ارنا- صیہونی فوج نے مزاحمت محاذ کے ساتھ جنگ میں اپنے 2 افسروں کی ہلاکت اور 7 فوجیوں کے زخمی ہونے کی بات قبول کی ہے جبکہ اس کا دعوی ہے کہ اس کے 2 فوجی ایک بیماری کی وجہ سے غزہ میں مارے گئے ہیں۔

صیہونی فوج نے بدھ کی صبح ایک بیان جاری کرکے غزہ الزیتون اور خان یونس شہروں میں اپنے دو فوجی افسروں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اسی بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے 7 فوجی بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت نے 7 اکتوبرکو جارحیت کے آغاز سے اب تک صرف 576 فوجیوں اور افسروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے اور اس کے مطابق ان میں سے 237  فوجی زمینی جنگ میں ہلاک ہوئے ہیں۔

با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ میں صیہونی فوجی کی ہلاکتوں کی تعداد اعلان شدہ اعداد و شمار سے کئي گنا زيادہ ہے۔