تہران-ارنا- حزب اللہ لبنان نے منگل کے دن اپنے ایک بیان میں بتایا ہےکہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے جاسوسی کے اڈے " میرون"  کو کئي میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے زور دیا ہے: مزاحمت کے میزائلوں نے اس چھاونی میں صیہونی حکومت کے کئي ساز و سامان کو قابل ذکر نقصان پہنچایا ہے۔

حزب اللہ نے اسی طرح بتایا ہے کہ صیہونی فوج کی بریگیڈ 146 کے ہیڈکوارٹر پر بھی دسیوں  راکٹ داغے گئے جو جعتون میں واقع ہے۔

یہ ایسے حالات میں ہہے کہ اس سے قبل بھی صیہونی میڈیا نے بتایا تھا کہ لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کی صیہونی کالونیوں پر 20 راکٹ فائر کئے گئے تھے جس کے بعد کئي دھماکوں کی آوازيں سنی گئيں۔

صیہونی ذرائع نے اسی طرح بتایا کہ کم سے کم 13 صیہونی کالونیوں میں خطرے سے سائرن بجنے لگے۔

یہ حملے، صیہونی جنگی طیاروں کے ذریعے جنوبی لبنان کے جبشیت، البیساریہ، الحنیہ اور المنصوری گاؤں کے اطراف بمباری کے کچھ ہی گھنٹوں بعد کئے گئے۔

صیہونی فوج نے تل الحمامص اور یارون گاؤں کے اطراف گولہ باری بھی کی ہے۔

پیر کے روز بھی صیہونی جنگي طیاروں نے لبنان کے شمال مشرقی شہر بعلبک پر حملہ  کیا تھا ۔