تہران-ارنا- ایران کی ساحلی فٹبال کی قومی ٹیم نے عالمی چیمپیئن شپ کے مقابلے میں بلاروس کو بری طرح ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

یہ مقابلہ متحدہ عرب امارات میں مقامی وقت کے مطابق اتوار کو شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوا اور آخر میں ایران کی ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 6 گولوں سے فتح حاصل ہوئي اور ایران کی قومی ٹیم تیسری پوزیشن میں پہنچ گئی۔

ایران کی ساحلی فٹبال کی قومی ٹیم نے اب تک ان مقابلوں میں 7 بار شرکت کی ہے اور سن 2017 میں اسے کانسی کا میڈل ملا تھا۔ 2 بار کے مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے شرکت نہيں کی اور اب 7  برسوں کے بعد ایک بار پھر ایران کی ساحلی فٹبال ٹیم نے عالمی چیمپیشن شپ کے مقابلے میں حصہ لیا ۔