اجراء کی تاریخ: 25 فروری 2024 - 20:01

تہران-ارنا- فلسطینی قیدیوں کے ادارے نے بتایا ہےکہ الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز کے بعد سے اب تک غرب اردن میں گرفتار کئے جانے والے قیدیوں کی تعداد 7 ہزار 225 ہو گئي ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق: صیہونی فوجیوں نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران غرب اردن کے مختلف علاقوں سے 15 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں میڈیا سے جڑے افراد اور صیہونی جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی بھی شامل ہيں۔

رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک غرب اردن میں صیہونی فوجیوں نے 227 خواتین اور 460 بچوں کو گرفتار کیا ہے۔

اس دوران 56 صحافیوں کو غرب اردن میں گرفتار کیا گيا جن میں سے 37 لوگ اب بھی قید ہيں۔

الاقصی طوفان کے آغاز سے اب تک صیہونی جیلوں میں 10 فلسطینی قیدی شہید ہو چکے ہيں۔