یمن کی وزارت خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ تحریک انصار اللہ کہ دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنا ایک ایسا غیر قانونی عمل ہے جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں امریکہ رہی سہی ساکھ بھی برباد ہوکر رہ گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گيا ہے کہ امریکہ دنیا میں کئی ممالک کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں کرتا آیا ہے جس کی تازہ ترین صیہونی دہشت گردی کی حمایت ہے جس نے غزہ میں ہزاروں افراد کو شہید اور زخمی کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے انصاراللہ کے خلاف پابندیوں کے نئے دور کے نفاذ کے بعد اس عوامی تحریک نام اس فہرست میں شامل کردیا ہے جسے وہ اپنے تنئیں عالمی دہشت گرد گروہوں کی فہرست قرار دیتا ہے۔