ارنا کی رپورٹ کے مطابق، پولیس کے ترجمان جنرل سعید منتظر المہدی نے جمعہ کے روز بتایا ہے کہ تکنیکی اور انٹیلی جنس نگرانی کے ذریعے پتہ چلا کہ جیش الظلم دہشت گرد گروہ کے 2 ارکان صوبہ سیستان و بلوچستان کے ایک شہر میں موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جینس رپورٹ کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی ہوئے مطلوبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
مذکورہ دونوں دہشت گرد اس سال 15 دسمبر کو راسک پولیس ہیڈ کوارٹر پر ہولے والے حملے میں ملوث تھے۔
راسک دہشت گردی کے واقعے میں 11 شہید، 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
جنرل منتظر المہدی نے بتایا کہ مذکورہ دہشت گرد گروہ کے 4 ارکان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔