وزیر خارجہ اپنا دورہ شام مکمل کرکے پیر کو دوحہ پہنچے جہاں سب سے پہلے انہوں نے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات اور بحران غزہ کے سلسلے میں تفصیل سے گفتگو کی۔
غزہ میں مستقل جنگ بندی، صیہونیوں کے جارحانہ حملوں اور جرائم کی فوری روک تھام اور ہنگامی طور پر غزہ کے عوام تک امدادی سامان کی رسائی جیسے موضوعات وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اور قطر کے اعلی عہدے داروں کے درمیان گفتگو کے ایجنڈے میں شامل تھے۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ نے اس سے قبل بیروت اور دمشق میں اپنے ہم منصبوں اور لبنان اور شام کے اعلی عہدے داروں اور اس کے علاوہ استقامتی محاذ کے سربراہوں سے ملاقات اور بات چیت کی تھی۔
ڈاکٹر امیرعبداللہیان کا یہ علاقائی دورہ فلسطین کے معاملے میں ایران کی متحرک سفارتکاری کے تحت انجام پایا۔