اسلام آباد/ ارنا- پاکستان کے نگراں وزیر اطلاعات اور حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایران کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

اسلام جمہوریہ ایران کی پینتالیسویں سالگرہ کے خصوصی پروگرام میں شرکت کرتے وقت غلام مرتضی سولنگی نے ایران اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ ہر شعبے میں تعلقات مستحکم کرنے کے لئے تیار ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملت ایران نے گزشتہ چند دہائیوں کے دوران استقامت اور محنت کرکے قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران عزم محکم اور تیز رفتاری کے ساتھ ترقی و پیشرفت کی راہ پر گامزن ہیں۔

مرتضی سولنگی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی حکومت کے مابین بھی برادرانہ تعلقات کی اہمیت کی مکمل شناخت موجود ہے۔

قابل ذکر ہے کہ  ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی خصوصی تقریب  پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بھی شرکت کی تھی۔