انہوں نے خبردار کیا کہ تل ابیب کو اس جارحیت کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوج کے جیٹ فائٹروں نے پیر کی صبح کو رفح شہر کے مرکز میں واقع ایک رہائشی علاقے کو بمباری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 100 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 230 زخمی ہوگئے۔
باخبر ذرائع کے مطابق، شہیدوں اور زخمیوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ صیہونی وزیر اعظم نے رفح پر وسیع حملے کی دھمکی دی تھی۔ غزہ پٹی کے جنوب اور مصر کی سرحد پر واقع رفح مین دس لاکھ سے زیادہ فلسطینی شہری پناہ لئے ہوئے ہیں۔